عالمی امن کے ٹھیکیدار اور دنیا کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے دعوے اور نعرے بلند کرنے ترقی یافتہ ممالک بھارتی حکومت اور دہشت گرد افواج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری نہتے کشمیریوں اور حریت راہنما$ں کیخلاف جاری انتقامی کارروائیوں ٬ قتل عام اور وسیم پیمانہ پر گرفتاریوں کا نوٹس لینے سے کیوں گریزاں ہیں

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر حاجی طارق محمود زرگر کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:16

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر حاجی طارق محمود زرگر نے کہا ہے کہ عالمی امن کے ٹھیکیدار اور دنیا کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے دعوے اور نعرے بلند کرنے ترقی یافتہ ممالک بھارتی حکومت اور دہشت گرد افواج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری نہتے کشمیریوں اور حریت راہنما$ں کیخلاف جاری انتقامی کارروائیوں ٬ قتل عام اور وسیم پیمانہ پر گرفتاریوں کا نوٹس لینے سے کیوں گریزاں ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گرد افواج اور دہشت گردوں کے سرغنہ بھارتی وزیراعظم مودی کے تمام تر ظلم و جبر اور تشدد کے باوجود پاکستانی پرچم سربلند کرنے پر بھارتی ریاستی اداروں کے ظلم اور ٹاچر سے آنکھیں چرانے اور گزشتہ 66 سالوں سے کشمیریوں کے قتل عام کا نظارہ کرنے والا یواین او اور سلامتی کونسل جیسے اداروں کو نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ کنٹرول لائن بھارتی افواج کی طرف سے سول آبادی پر براہ راست فائرنگ اورسینکڑوں کے قریب سویلین کشمیریوں کے قتل کا بھی نوٹس لینا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیرلازم وملزوم ہیں پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیریوں کے نصب العین حق خودارادیت کے حصول کے لیے ہرسطح پر سیاسی وسفارتی ٬اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے اور جب تک مقبوضہ کشمیربھارت کے چنگل سے آزادنہیں ہوجاتا اس وقت تک جموںو کشمیر کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑاجائے گا۔

انھوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کی حکومت نے پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینٹ میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کی متفقہ قرارداد منظورکروائی ہے ۔ کشمیری اور پاکستانی دونہیں ایک ہیں۔ وہ دن دورنہیں جب مقبوضہ کشمیربھارت کے چنگل سے آزادہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ انھوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کودہشت گردی کا سامناہے ۔ اس موقع پر حکومت٬ افواج پاکستان اور عوام کو بھرپوریکجہتی کا مظاہرہ کرناہوگا تب جاکر دشمن کی ان مذموم کارروائیوں سے ملک کو نکالاجاسکتاہے