کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال گولہ بھاری سے پاکستان سے کشمیریوں کا رشتہ کمزور نہیں ہوسکتا ‘بھارت آئے روز کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ ختم کرے ‘فائرنگ کا یہ سلسلہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر سردار محمد نعیم خان کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:19

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر سردار محمد نعیم خان نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال گولہ بھاری سے پاکستان سے کشمیریوں کا رشتہ کمزور نہیں ہوسکتا ۔بھارت آئے روز کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ ختم کرے ۔فائرنگ کا یہ سلسلہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔

بھارت ریاستی دہشت گردی کی بنیاد پر کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام بنا کر نہیں رکھ سکتا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز صحافیوں کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہاکہ نکیال سیکٹر میں بھارتی گولہ بھاری سے ایک نوجوان کی شہادت اور دیگر افراد کا زخمی ہونا قابل افسوس ہے ۔بھارت درندگی پر اتر آیا ہے ۔بھارت اسطرح کی گھناونی حرکتوں سے باز آجائے ۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں عورتوں بچوں اور بڑوں کو مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ 24اکتوبر یوم تاسیس پورے جوش و جذبہ سے منایا جائے گا ۔انھوں نے نکیال سیکٹر میں بھارتی گولہ بھاری کا پاک افواج کی طرف سے بھرپور جواب دینے پر پاک افواج کو سلام پیش کیا ہے ۔