بھارتی ریاستی دہشتگردی کشمیریوں کو تحر یک آزادی سے رو ک نہیں سکتی ‘کشمیر یوں پر بھارتی مظالم کی بھر پور مذمت کر تے ہیں

تحر یک انصاف آزادکشمیر صوبہ پنجا ب کے صدر چو ہد ری غلا م حسین آف دھر یا کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:15

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) تحر یک انصاف آزادکشمیر صوبہ پنجا ب کے صدر چو ہد ری غلا م حسین آف دھر یا نے کہا ہے کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی ٬ظلم ٬جبر کشمیر یوں کو تحر یک آزادی سے رو ک نہیں سکتے کشمیر یوں پر بھارتی مظالم کی بھر پور مذمت کر تے ہیں انسا نی حقوق کی تنظیمیں سلامتی کو نسل سمیت عالمی ادارے مداخلت کر کے بھارتی مظا لم رکوائیں کشمیر ی عوام کی نسل کشی کا سلسلہ جاری رہا تو کشمیر ی قوم دو بارہ بندوق اٹھا نے سمیت کنٹرو ل لا ئن کو توڑنے پر مجبور ہو نگے 27اکتو بر کو بر سلز میں بیرسٹرسلطا ن محمود چو ہدری کی قیادت میں ملین آزادی مارچ تحر یک آزادی کشمیر کیلئے نیک شگو ن ہو گا ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے کشمیر پر یس کلب بھمبر کے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ3ما ہ سے مقبو ضہ کشمیر میں حا لات انتہا ئی کشیدہ ہیں قا بض بھارتی ظا لم افو اج نے ظلم وتشدد کا بازار گرم کر رکھا ہے مسلسل کر فیو سے پوری وادی میں قحط کا ساماں ہے ادویا ت کی کمی کے باعث ہزا روں زخمیوں کی زند گیاں دائو پر لگی ہیں جبکہ بھارتی افواج پیلٹ گن کے ذریعے نو جوانوں کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت زند گی بھر کیلئے معذور بنارہی ہے انہوں نے کہا کہ ایسے حا لا ت میں آزاد خطے کے علاوہ دنیا بھر میں بسنے وا لے کشمیر یوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے شکا ر اپنے مظلو م بھائیوں کی مدد کیلئے آگے آئیں انہوں نے کہا کہ27اکتو بر کو بر سلز میں قا ئد کشمیر بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدری کی قیادت میں بھارتی مظا لم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر نے کیلئے ملین آزادی ما رچ کیا جا رہا ہے ملین مارچ تحر یک آزادی کشمیر کی کا میا بی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا بیرو ن مما لک مقیم کشمیر ی ملین ما رچ میں شر کت کر کے تحر یک آزادی کشمیر کیسا تھ اپنی والہا نہ وابستگی کا ثبو ت دیں ۔

۔

متعلقہ عنوان :