امتیاز شیخ حلقہ پی ایس 11 شکارپور کا ضمنی انتخابات جیت گئے٬غیرسرکاری نتائج

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء)پیپلز پارٹی کے امیدوار امتیاز شیخ حلقہ پی ایس 11 شکارپور کا ضمنی انتخابات جیت گئے٬رپورٹ کے مطابق غیرسرکاری نتائج جو سامنے آئے ہیں اس کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوارامتیاز احمد شیخ نی36200 ووٹ حاصل کئے ہیں اور وہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس گیارہ شکارپور کے ضمنی الیکشن جیت گئے ہیں جبکہ ان کے مخالف امیدوار جمعیت علماء اسلام (ف) کے علامہ ناصر محمود سومرو نے 26400 سو ووٹ حاصل کئے۔