ایکسپریس وے پر مختلف مقامات پر یوٹرن بند کرنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل٬ایئر پورٹ چوک ہر وقت بلاک رہنے لگا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) ایکسپریس وے پر مختلف مقامات پر یوٹرن بند کرنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل معمول بن گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس کو اس مسئلے کا فی الفور نوٹس لینا چاہئے۔

(جاری ہے)

بعض شہریوں نے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چار پانچ دنوں سے ایکسپریس وے پر کھنہ پل کے قریب واقع یوٹرن بند کرنے اور کھنہ پل کو ایک رویہ کرنے سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آنے کی بجائے ٹریفک جام شدید صورتحال اختیار کر گئی ہے۔

غلام عباس نے بتایا کہ اسلام آباد سے کھنہ تک آنے میں کوئی دشواری نہیں ہے تاہم اگر کھنہ سے راولپنڈی اسلام آباد یا روات کی طرف نکلنا ہو تو ایئر پورٹ چوک کے قریب سے یوٹرن لینا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ایئر پورٹ چوک ہر وقت بلاک رہتا ہے۔ ٹریفک پولیس جب تک اس کا کوئی حل نہیں نکالے گی اور اپنا فرض ادا نہیں کرے گی شہریوں کی مشکلات میں کمی نہیں آئے گی۔

متعلقہ عنوان :