پانامہ لیکس، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کی تاریخ مقرر کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اکتوبر 2016 14:45

پانامہ لیکس، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کی تاریخ مقرر کر دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اکتوبر 2016ء) : پانامہ لیکس پر درخواستوں کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ نے تاریخ مقرر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس پر کیس کی سماعت آئندہ ماہ یکم نومبر کو ہو گی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس پر دائر درخواستوں پر گذشتہ روز سماعت کی تھی جس میں وزیرا عظم نوا زشریف سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی تھی۔