ہم سے دھرنے سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی گئی ۔ ڈاکٹر طاہر القادری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اکتوبر 2016 14:26

ہم سے دھرنے سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی گئی ۔ ڈاکٹر طاہر القادری

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اکتوبر 2016ء) : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ہم سے دھرنے سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ ہیتھرو ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی مجھ سے ٹیلیفون پر بات ہوئی تھی۔ ہمیں دھرنے سے متعلق کوئی علم نہیں نہ ہی دھرنے کے مقاصد معلوم ہیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ حکمران کرپشن کے خالق ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت مسئلہ کشمیر پر دھوکے سے کام لے رہی ہے، 20 کروڑ عوام کو کرپشن سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نظام پر مافیا کا قبضہ ہے، اس ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ملک کے اداروں کو بدلنے اور ان کو کرپشن سے پاک کرنے کی ضرورت ہے،ان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاﺅن پر ان کو مرتے دم تک معاف نہیں کریں گے ۔ حکمرانوں کو اس کا حساب دینا ہو گا۔ اگر میں انصاف کے لیے لڑتا لڑتا مر بھی گیا توبھی میں کامیاب ہو جاﺅں گا کیونکہ میں اللہ کے حضور سرخرو ہوں گا کیونکہ میں نے آخر دم تک برائی اور ظلم کے سامنے اپنا سر نہیں جھکایا۔ جب تک یہ حکمران ہیں انصاف کی کوئی امید نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :