سول لائنز پولیس نے انوکھے موٹر سائیکل چور پکڑ لیے کمسن موٹر سائیکل چور پٹرول ختم ہونے پر موٹر سائیکل موقع پر چھوڑ کر دوسری چرا کے فرار ہوجاتے تھے

جمعہ 21 اکتوبر 2016 14:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) سول لائنز پولیس نے انوکھے موٹر سائیکل چور پکڑ لیے‘ 4 کمسن موٹر سائیکل چور پٹرول ختم ہونے پر موٹر سائیکل موقع پر چھوڑ کر دوسری چرا کے فرار ہوجاتے تھے۔تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے وارث روڈ سے 12 سے 15 سال کے موٹر سائیکل چوروں پر مشتمل 4 رکنی گینگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

جن میں 15 سالہ زین٬ 13 سالہ ارباز٬ عامر اور 12 سالہ اسد شامل ہے٬ ملزمان مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے اور تب تک چلاتے جب تک پٹرول ختم نہ ہوجاتاگینگ کے سرغنہ زین نے بتایا کہ وہ جہاں بھی جاتے دو موٹر سائیکلیں چوری کرکے موقع سے فرار ہوجاتے تھے ایس ایچ او سول لائن رضوان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزموں کو موٹر سائیکل سے پٹرول چوری کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزمان سے چوری شدہ 6 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ہیں جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :