ملتان ٬ْپولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن ٬ْ4 افراد گرفتار ٬ْاسلحہ برآمد

جمعہ 21 اکتوبر 2016 14:14

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) ملتان میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے تھانہ شاہ شمس کی حدود میں گلزیب کالونی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے علاقے کی مکمل طور پر ناکہ بندی کر دی اور کالونی کے گھروں کی تلاشی لی۔ جس کے دوران پولیس نے چار افراد کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :