سیکیورٹی فورسز کا پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرئیک آپریشن ٬ْ تیس سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ٬ْعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 14:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرئیک آپریشن کرتے ہوئے تیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف تھانہ پھندو کی حدود کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے غیرقانونی طورپر مقیم تیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا٬ گرفتار ملزمان سے تین عدد ٹی ٹی پستول ٬ ستر کارتوس اور بھاری تعداد میں چرس برآمد کی گئی۔

سرچ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز٬پولیس٬لیڈی پولیس اور سراغ رساں کتوں کیساتھ بی ڈی ایس کے عملے نے بھی حصہ لیا زیر حراست افراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ پھندو منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :