کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کل ہوگی

پولنگ سٹیشنوں کے احاطہ میں رینجرزتعینات ہوںگے

جمعہ 21 اکتوبر 2016 14:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کل ہفتہ کو ہو گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

یہ حلقہ متحدہ قومی موومنٹ کے سابق ایم این اے آصف حسنین کے استعفیٰ کے باعث خالی ہوا تھا جہاں پر پولنگ (آج) ہفتہ کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ پولنگ سٹیشنوں کے احاطہ میں رینجرزتعینات ہوںگے۔