مفادات کیلئے اقتدار میں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں ٬ْوزیر اعظم

حکومت پچاس نئے ہسپتال بنارہی ہے ٬ْغریب کو علاج کیلئے اپنی جیب سے پیسا نہیں خرچ کر نا پڑیگا ٬ْ غریب مریضوں علاج کیلئے تین لاکھ روپے سے زیادہ خرچہ آیا تو بیت المال سے مدد کی جائیگی ٬ْموٹر وے صرف مسلم لیگ (ن)نے ہی بنائے ہیں ٬ْ بلوچستان میں اقتصادی انقلاب برپا ہورہا ہے ٬ْ دہشتگردی کے ناسور سے جلد نجات مل جائیگی ٬ْنوازشریف کا رحیم یارخان میں صحت پروگرام کے اجراء کے موقع پر تقریب سے خطاب

جمعہ 21 اکتوبر 2016 14:14

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مفادات کیلئے اقتدار میں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں ٬ْحکومت پچاس نئے ہسپتال بنارہی ہے ٬ْغریب کو علاج کیلئے اپنی جیب سے پیسا نہیں خرچ کر نا پڑیگا ٬ْ غریب مریضوں علاج کیلئے تین لاکھ روپے سے زیادہ خرچہ آیا تو بیت المال سے مدد کی جائیگی ٬ْموٹر وے صرف مسلم لیگ (ن)نے ہی بنائے ہیں ٬ْ بلوچستان میں اقتصادی انقلاب برپا ہورہا ہے ٬ْ دہشتگردی کے ناسور سے جلد نجات مل جائیگی ۔

رحیم یارخان میں صحت پروگرام کے اجراء کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ قرض چکانے کیلئے غریب اپنے گھر تک بیچ دیتے ہیں٬ غریب قرض لیتے ہیں اور قرض چکانیکی سکت نہیں رکھتے لہذا جو لوگ اپنا علاج خود کرانے کے وسائل نہیں رکھتے یہ پروگرام ان کیلئے ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہمیں اس مسئلے کا احساس اور ادراک ہے اور پچھلے دور حکومت میں گردوں کے علاج کا پروگرام دیا تھا تاہم کاش کے نئے آنے والوں نے ایسے پروگرامز کو جاری رکھا ہوتا۔

نوازشریف نے کہا کہ اقتدارآنی جانی چیز ہے لہذا عوام کاخیال رکھناچاہیے یہ عوام کی امانت ہے اس میں خیانت نہیں کرنی چاہیے لیکن فائدے کے لیے اقتدارمیں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں بہت سی روایت دیکھی ہیں کہ غریبوں پر پیسا خرچ نہیں کیا جاتا٬ کئی لوگ اپنی جائیداد بیچ دیتے ہیں اور پھر بھی علاج کی سہولیات انہیں میسر نہیں ہوتی جب کہ پاکستان میں ایسے بھی لوگ ہیں جن کے پاس ہسپتال سے گھر جانے کے پیسے نہیں ہوتے تاہم اب حکومت 50 نئے ہسپتال بنا رہی ہے جہاں غریب کو علاج کیلئے اپنی جیب سے پیسا نہیں خرچ کرنا پڑے گا٬ غریب لوگوں کے علاج کے لیے جتنا پیسا لگانا پڑا لگائوں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ موٹروے مسلم لیگ(ن) نے ہی بنائی٬ کسی اورپارٹی سے کیوں نہیں پوچھا جاتا انہوں نے موٹروے کیوں نہیں بائی اورہم اسے اب لاہور سے کراچی تک بنارہے جب بلوچستان میں بھی اقتصادی انقلاب برپا ہورہا ہے٬ہماری حکومت نے ہی ریلوے کو اپ گریڈ کیا جب کہ پی آئی اے کو بھی اس کے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں٬ کراچی کے حالات بھی ہماری حکومت نے ٹھیک کئے اورہم نے ہی دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کی جب کہ بہت جلد قوم کو اس ناسور سے نجات مل جائے گی ٬دہشت گردی کے خلاف جنگ مین فوج اورپولیس کے جوانوں اورافسروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوںنے کہاکہ جب مسلم لیگ(ن) کی حکومت آئی تو لوڈ شیڈنگ کا کیا حال تھا لیکن 2018 لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال ہے ٬ْ لوگوں کو بجلی سستی بھی ملے گی٬ آج ملک بھر میں پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں کم ہیں جب پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا شمار دنیا کی 5 بہترین مارکیٹوں میں ہوتا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کی بھی تعریف کی ۔

وزیر اعظم نے خطاب کے دوران کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی طرح خالی وعدے نہیں کریں گے بلکہ عملی طور پر کام کر کے دکھائیں گے اور ملک بھر کے عوام کی سہولت کیلئے ملک میں موٹر ویز کا جال بچھا دیں گے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہیلتھ پروگرام کے تحت غریب مریضوں کے علاج پر تین روپے خرچ کئے جائینگے اور اگر غریب مریضوں علاج کیلئے تین لاکھ روپے سے زیادہ خرچہ آیا تو بیت المال سے مدد کی جائے گی ٬ انہوں نے پروگرام میں دن رات محنت کرنے پر مریم نواز کی تعریف کی ۔

انہوںنے کہاکہ غریبوں کی صحت پر کوئی سیاست نہیں کریں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہئے ٬ غریبوں کی خدمت پہلا فرض ہے باقی کام بعد میں ہیں ۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ ایک دفعہ سوات میں واقع ایک ہسپتال میں گیا جہاں مفت علاج ہو رہا تھا ٬وہاں ایک خاندان سے ملاقات ہوئی تو اس دوران ایک خاتون نے بتا یا کہ جوان بیٹے کے گردے خراب ہیں اس کو ہفتے میں دو بار ہسپتال لے کر آنا ہوتا ہے تاہم ہمارے پاس اتنے بھی پیسے نہیں ہیں کہ بیٹے کو ہسپتال لا سکیں ٬پاکستان میں ایسے لوگ بھی ہیں جن کا خیال رکھنا حکومتوں کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ قومی صحت پروگرام میں دل کے امراض ٬ہیپا ٹائٹس٬کینسر ٬ذیا بیطیس اورزچہ بچہ کے امراض کا علاج کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :