نادرا آفس میں خاتون رپورٹر سے بد تمیزی کرنے والے سکیورٹی گارڈ کے خلاف مقدمہ درج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اکتوبر 2016 14:02

نادرا آفس میں خاتون رپورٹر سے بد تمیزی کرنے والے سکیورٹی گارڈ کے خلاف ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اکتوبر 2016ء ) : کراچی کے علاقہ لیاقت آباد میں نادرا آفس میں گذشتہ روز خاتون رپورٹر سے ناروا سلوک کرنے والے سکیورٹی گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ گلبہار کی حدود میں موجود لیاقت آباد نمبر 4 کے نادرا آفس میں گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر نے شہریوں سے نادرا آفس میں درپیش مسائل دریافت کیے تو وہاں پر موجود سکیورٹی گارڈ نے ان کو ایک تھپڑ رسید کیا، اور دھکے دے کر ہراساں کرنے کی کوشش بھی کی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی گارڈ نے وہاں موجود لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ تھانہ گلبہار کے پولیس حکام نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد سکیورٹی گارڈ سید حسن عباس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمہ خاتون اینکر صائمہ کنول کی مدعیت میں ایف سی اہلکار اور نادرا سینٹر کے خلاف درج کیا گیا۔ دوسری جانب ایف سی اہلکار کی مدعیت میں بھی خاتون اینکر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ، پولیس نے بتایا کہ اس مقدمے میں خاتون اینکر اور ٹیم کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف سی اہلکار کی جانب سے دائر مقدمہ کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :