بھارت کے ریٹائرڈ جج نے پاکستانی فنکاروں کے حق میں آواز اٹھا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اکتوبر 2016 13:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اکتوبر 2016ء) : بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو مذہب پرستی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں فلموں سے نکالنے اور ان کی فلمیں ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم بھارت میں کئی فنکاروں اور مختلف لوگوں نے پاکستانی فنکاروں کے حق میں بھی آواز بلند کی اور انتہا پسندوں کو منہ توڑ جواب دیا۔

بھارت کے ایک ریٹائرڈ جج نے بھی پاکستانی فنکاروں کے حق میں آواز اٹھا دی ہے۔ بھارت کے ریٹائرڈ جج نے انتہا پسند تنظیموں کو انہیں کی زبان میں جواب دے دیا۔ جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے انتہا پسندوں کو چیلنج کیا کہ کمزور فنکاروں کو بہادری دکھانے کی بجائے مجھ سے مقابلہ کرو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم این ایس کے کارکن غنڈے ہیں اور میرا ڈنڈا تمہارا انتظار کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :