گلگت بلتستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے تعلیم اور کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے٬حاجی اکبر تاباں

جمعہ 21 اکتوبر 2016 13:24

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر برقیات گلگت بلتستان حاجی اکبر تاباں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے تعلیم اور کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے ٬میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا ہمیں بھرپور احساس ہے اس لئے ان مسائل کے حل کے لئے جدوجہد جاری ہے ٬عوامی تعاون اور محبتوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خوشحال اور ترقی یافتہ گلگت بلتستان کے لئے وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان کی قیادت میں یہ سفر جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :