Live Updates

دو نومبر کو اسلام آباد میں آ کر ہی مذاکرات ہوں گے ۔ عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اکتوبر 2016 13:10

دو نومبر کو اسلام آباد میں آ کر ہی مذاکرات ہوں گے ۔ عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اکتوبر 2016ء) :پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ دو نومبر کو اسلام آباد میں آ کر ہی مذاکرات ہوں گے ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے نواز شریف کو چاہئیے کہ وہ خود کو احتساب کے لیے پیش کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا مقدمہ سرکاری وکیل لڑے اس بات کا کوئی جواز نہیں ہے۔ پانامہ معاملے پر نواز شریف اپنا مقدمہ پرائیویٹ وکیل کے ذریعے لڑیں۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیوں کی اسلام آباد آمد کا نیا شوشہ چھوڑا گیا ہے۔ اس طرح کے بیانات دے کر یہ لوگ ملکی اور قومی مفاد کو تباہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس ابھی بھی احتساب کا وقت ہے ورنہ دو نومبر کو جب اسلام آباد میں عوام کا سمندر آ جائےگا پھر تو نواز شریف کو احتساب دینا ہی ہو گا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کے سامنے یہ تاثر دینے کی کوشش بھی کی گئی کہ دو نومبر کو دھرنا فوج کروا رہی ہے ، یہ ان کی فوج کو دنیا کے سامنے بدنام کرنے کی سازش ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز حکومت اسرائیلی اور بھارتی لابی کو تاثر دیے رہی ہے کہ دو نومبر کے دھرنے میں فوج اور عمران خان ساتھ ہیں، جبکہ نواز شریف امن چاہتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل خیال کیا جا رہا تھا کہ پی ٹی آئی کے دھرنے سے متعلق حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش بھی کی جا سکتی ہے تاہم عمران خان نے اس بات سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب جو بھی مذاکرات ہوں گے دو نومبر کو اسلام آباد ہی میں ہوں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات