جعفر آباد ٬ْ بار و دی سرنگ کے دھماکے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

جمعہ 21 اکتوبر 2016 13:19

ْ جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) جعفر آباد میں بار و دی سرنگ کے دھماکے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق جمعہ کو جعفر آباد کے نواحی علاقے کٹھن میں دھماکہ اس وقت ہوا جب میاں بیوی موٹر سائیکل پر شہر جارہے تھے کہ اچانک ان کی موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ۔ دھماکہ کے نتیجہ میں دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اورنعشوں کو ہسپتال منتقل کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :