قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 کراچی میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کل ہو گی٬پولنگ سٹیشنوں کے احاطہ میں رینجرز تعینات ہونگے ٬الیکشن کمیشن

جمعہ 21 اکتوبر 2016 13:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہفتہ کو ہو گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔ یہ حلقہ متحدہ قومی موومنٹ کے سابق ایم این اے آصف حسنین کے استعفیٰ کے باعث خالی ہوا تھا جہاں پر پولنگ ہفتہ کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ پولنگ سٹیشنوں کے احاطہ میں رینجرزتعینات ہوںگے۔