بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے شکرگڑھ سیکٹرمیں ورکنگ بائونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ٬ رینجرز نے منہ توڑ جواب دیا ٬آئی ایس پی آر

جمعہ 21 اکتوبر 2016 13:16

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے جمعہ کو شکرگڑھ سیکٹرمیں ورکنگ بائونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بی ایس ایف کی فائرنگ اور گولہ باری میں چک امرو قصبہ کے شمالی حصے کو ہدف بنایا گیا٬ پاکستان رینجرز پنجاب نے بھارتی فائرنگ اورگولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا ۔ فائرنگ کا تبادلہ صبح 9 بجے سے ساڑھے 9بجے تک جاری رہا۔ دریں اثناء بھارت کی اس بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :