مظفرآباد‘مولانا عبید اللہ فاروقی چیئرمین علما ء مشائخ کونسل مقرر

آل جموں کشمیرجے یو آئی کے ساتھ معاہدہ پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 13:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) مولانا عبید اللہ فاروقی چیئرمین علما ء مشائخ کونسل مقرر٬ریاست میں اسلامی اقدار کا تحفظ کیا جائے گا٬٬علما ء کرام کی رہنمائی میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے لیے تمام مکاتب فکر کے جید علما کرام مثبت کردار ادا کریں۔آل جموں کشمیرجے یو آئی کے ساتھ معاہدہ پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نومنتخب چیرمین علما ء مشائخ کونسل مولانا عبید اللہ فاروقی کا مظفراباد میں پہنچنے پر شاندار استقبال ٬تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راج فاروق حیدر نے بزرگ عالم دین اورشیخ الحدیث مولانا یوسف خان مرحوم کے دست راست معروف سیاسی و سماجی رہنما مولانا عبید اللہ فاروقی کو چیرمین علما ء مشائخ کونسل کا نوٹفکیشن جاری کر دیا٬سواد اعظم اہل اسنت والجماعت کے سرپرست مولانا الیاس چناری٬جے یو آئی کے جنرل سیکرٹری مولانا قاضی محمود الحسن اشرف ٬مولانا قاضی منظور الحسن ٬مولانا انعام الحق سمیت دیگر علما کی طرف سے میرٹ پر تعنیاتی کا خیر مقدم۔

متعلقہ عنوان :