داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر 2ارب 46کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعہ 21 اکتوبر 2016 12:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے روں مالی سال 2016-17ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر 2ارب 46کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ۔حکومت نے رواں مالی سال میں داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 11ارب 56کروڑ 81لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے H-16 میں ماڈل جیل کی تعمیر کیلئے 4کروڑ٬ اسلام آبادپولیس کی انفراسٹرکچر کیلئے 26لاکھ ٬ پنجاب میں سپیشل سکیورٹی ونگز کیکئے 14کروڑ 74لاکھ ٬ ملتان میں رینجر کیلئے 7کروڑ 36لاکھ٬ خیبر پختونخوا میں سوات اور مالاکنڈ میں سکیورٹی انفراسٹرکچر کیلئے 13کروڑ ٬ مشین ریڈایبل پاسپورٹ کیلئے 42کروڑ اور بلوچستان میں سوئی رائفلز کیلئے 6کرو ڑ 54لاکھ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔