پاک بھارت کشیدگی٬ ماورہ حسین سڈنی میں ہونے والے بھارتی کنسرٹ سے آئوٹ

جمعہ 21 اکتوبر 2016 12:48

پاک بھارت کشیدگی٬ ماورہ حسین سڈنی میں ہونے والے بھارتی کنسرٹ سے آئوٹ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) رواں سال بالی وڈ میں فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ سے اپنا کریئر شروع کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین پر بھی پابندی عائد٬ سڈنی میں ہونے والے بھارتی کنسرٹ میں شرکت سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک بھارت کشیدگی کے بعد بالی وڈ میں پاکستانی اداکاروں پر پابندی لگا دی گئی ہے جس کا تازہ شکار ماورہ حسین ہوئی ہیں۔ماورہ کو سڈنی اور میلبورن میں ہونے والے بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا کے شوز کیلئے بک کیا گیا تھا جس میں انہوں نے اپنی بالی وڈ فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ کے گیت ’’تو کھینچ میری فوٹو‘‘ پر پرفارم کرنا تھا۔ شو سے دو روز قبل پاکستانی اداکارہ نے جب بھارتی آرگنائزر سے رابطہ کیا تو انہوں نے انہیں شو میں شرکت کرنے سے روک دیا۔

متعلقہ عنوان :