سردیوں کا موسم میرا پسندیدہ ہے اپنی فٹنس پر بڑی توجہ دیتی ہوں‘ماڈل سائرہ کبیر

جمعہ 21 اکتوبر 2016 12:48

سردیوں کا موسم میرا پسندیدہ ہے اپنی فٹنس پر بڑی توجہ دیتی ہوں‘ماڈل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) اداکارہ وماڈل سائرہ کبیر نے کہا ہے کہ سردیوں کا موسم میرا پسندیدہ ہے اپنی فٹنس پر بڑی توجہ دیتی ہوں‘میں زندگی کوبھرپور طرح سے گزارنے کی عادی ہوں‘شوبز میں آگے بڑھانے کیلئے شارٹ کٹ نہیں محنت کا راستہ ہی اپنائوں گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سائرہ کبیر نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیریئرکاآغاز ٹی وی کمرشل سے کیا جس نے مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا میں سکول و کالج میں لائق سٹوڈنٹس میں شمار ہوتی ۔

انہوں نے کہا کہ والدین نے چھوٹی عمر میں میری شادی کردی میر ے شوہر محبت کرنے والے شخص ہیں میری تمام توجہ ٹی وی ڈراموں اور ٹی وی کمرشل پر مرکوز ہے بے شمار فلموں کی آفرز آتی ہیں مگر میرا فلم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فارغ اوقات میں اپنے گھراور دیگر معاملات پر بھرپور توجہ دیتی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :