’’ضرب عضب‘‘ سے متاثر شمالی و جنوبی وزیرستان کے بے گھر افراد کو مکانات کی دوبارہ تعمیر کیلئے ایک ارب95 کروڑ42 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا گیا ہے٬ پروگرام منیجر فاٹا آر آر یو کے

جمعہ 21 اکتوبر 2016 12:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) آپریشن’’ضرب عضب‘‘ سے متاثر ہونے والے شمالی و جنوبی وزیرستان کے بے گھر افراد کو مکانات کی دوبارہ تعمیر کیلئے ایک ارب95 کروڑ42 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا گیا ہے٬ فاٹا آر آر یو کے پروگرام منیجر حماد علی نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ آپریشن’’ضرب عضب‘‘ سے متاثر ہونے والے شمالی و جنوبی وزیرستان کے بے گھر افراد کے مکانات کا سروے جاری ہے ٬ اب تک جنوبی وزیرستان میں 4ہزار222 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں جبکہ1154 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جبکہ شمالی وزیرستان کے 72 مکانات تباہ ہوئے ہیں جبکہ325 مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 4ہزار294 گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ ایک ہزار479 مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ گھروں کے مالکان کو ایک ارب95 کروڑ42 لاکھ روپے معاوضہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن’’ضرب عضب‘‘ سے متاثر ہونے والے مختلف علاقوں میں گھروں کا سروے جاری ہے۔ سروے مکمل ہونے کے بعد لسٹ کو حتمی شکل دینے کے بعد متاثر ہونے والے بے گھر افراد کو معاوضہ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :