مقبوضہ کشمیر٬بھارت مخالف احتجاج میں شریک12 ملازمین برطرف

برطرف افرا وانی کی شہادت کے بعد مظاہروں میں شریک اوربھارتی فورسز پر پتھرائو میں ملوث تھے٬حکام

جمعہ 21 اکتوبر 2016 12:14

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف احتجاج میں حصہ لینے کے الزام میں بارہ سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا گیا۔ ان ملازمین کا تعلق کشمیر یونیورسٹی کے علاوہ محکمہ خوراک٬ محکمہ تعلیم٬ محکمہ زراعت ٬محکمہ خزانہ اور محکمہ صحت سے ہے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت نے بھارت کے خلاف مبینہ جھکائو رکھنے کے الزام میں بارہ سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا ہے ۔

انتظامیہ کا الزام ہے کہ یہ افراد کشمیری حریت پسند رہنما برہان وانی کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہروں میں شریک ہونے کے علاوہ سیکورٹی فورسز پر پتھرائو میں بھی ملوث تھے ۔برطرفی کے نوٹس میں یہ بھی کہا گیا یہ سرکاری ملازمین ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ان ملازمین کا تعلق کشمیر یونیورسٹی کے علاوہ محکمہ خوراک٬ محکمہ تعلیم٬ محکمہ زراعت ٬محکمہ خزانہ اور محکمہ صحت سے ہے ۔

متعلقہ عنوان :