ْجماعت اسلامی مقبوضہ کشمیرکی ایڈووکیٹ زاہد علی کی ایک اور جھوٹے مقدمے میں گرفتاری کی مذمت

جمعہ 21 اکتوبر 2016 12:13

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر نے غیر قانونی طور پر نظر بند پارٹی رہنما ایڈووکیٹ زاہد علی کی عدالت میں دوران سماعت ایک اور جھوٹے مقدمے میں گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جماعت اسلامی کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ بھارتی پولیس نے ایڈووکیٹ زاہد علی کو سرینگر میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیالیکن ان پر پہلے سے قائم مقدمے پر بات کرنے کے بجائے پولیس نے انہیں ایک نئے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر لیا۔

بیان میں کہا کہ پولیس نے تمام قانونی لوازمات کو بالائے طاق رکھ کر جماعت اسلامی کے رہنما کو سب جیل کوٹھی باغ منتقل کیا۔ بیان میں پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔بیان میں گزشتہ تین ماہ کے دوران گرفتار کے گئے تما م کشمیری نوجوانوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔