چنیوٹ٬بین الصوبائی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

گاڑی کے خفیہ خانوں سے 19 رائفلیں ٬ 69 پستول ٬ 22 ہزار گولیاں 3 کلو چرس برآمد

جمعہ 21 اکتوبر 2016 12:11

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) چنیوٹ پولیس نے تخریب کاری کی بڑی وارادت ناکام بنا دی ٬ بین الصوبائی اسلحہ سمگل کرنے والے گروہ کو پکڑ لیا ٬ گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس کی کارروائی ٬ جدید اسلحہ ٬ منشیات بر آمد ٬ چنیوٹ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ اسلحہ سمگلنگ کرنے والے ایک گروہ کی گاڑی سرگودھا سے براستہ چنیوٹ لاہورمیں بڑے پیمانے پر اسلحہ لے جا رہی ہے جس پر چنیوٹ پولیس نے سرگودھا روڈ دربار وادی عزیز شریف پر ناکہ لگایا اور مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی۔

دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 19 رائفلیں ٬ 69 پستول 22 ہزار گولیاں اور 3 کلو چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزمان خالد اور شفیق کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ ڈی پی او مستنصر فیروز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گاڑی کو مخصوص طریقے سے تیار کیا گیا تھا۔ ملزمان اسلحہ اور منشیات ہری پور سے لاہور منتقل کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :