چمن میں مسافربس اور ویگن میں تصادم ٬ 12مسافر زخمی ٬ 4کی حالت تشویشناک

جمعہ 21 اکتوبر 2016 12:11

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) چمن میں باب کوژک کے قریب بس اور ویگن میں تصاد م کے نتیجے میں 12افراد زخمی ہو گئے۔ کوئٹہ چمن شاہراہ قریب ٹریفک حادثے میں خواتین سمیت 12مسافر زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد ویگن میں آگ لگ گئی جس سے چار مسافر جھلس گئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مسافر بس کوئٹہ سے کراچی آ رہی تھی جبکہ ویگن مسافروں کو لیکر کوئٹہ سے چمن جا رہی تھی کہ چمن شاہراہ روڈ پر دونوں میں ٹکر ہو گئی ٬ حادثے کے بعد مقامی افرا د اور مسافروں نے زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جس کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :