ہٹیاں بالا‘مرزاآصٖٖف مغل کے خلاف منفی پروپیگنڈے بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں‘حاجی یوسف

مرزاآصف مغل نے مسلم لیگ(ن)حلقہ پانچ کی کامیابی کے لیئے پورے حلقہ میں جو کام کیا اس کا رزلٹ سامنے ہے

جمعہ 21 اکتوبر 2016 12:07

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء)مسلم لیگ( ن)کے مرکزی راہنماء وممبرمجلس عاملہ مسلم لیگ(ن)مرزاآصٖٖف مغل کے خلاف منفی پروپیگنڈے بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں جماعتی کشمیرکونسل کا ٹکٹ ڈیمانڈ کرنا کارکنوں کا سیاسی جمہوری حق ہے یہ مطالبہ ان کی جانب سے نہیں بلکہ یہ مطالبہ حلقہ نمبر پانچ کے کارکنان مسلم لیگ(ن)کا ہے چندسیاسی نابلد افراد مرزاآصف مغل کے خلاف منفی پروپیگنڈے بذریعہ اخبارات پھیلارہے ہیں انہیں دوسروں کومہرا نہیں بنانا چاہیئے سامنے آکر بات کرنی چاہیئے مرزاآصف مغل نے مسلم لیگ(ن)حلقہ پانچ کی کامیابی کے لیئے پورے حلقہ میں جو کام کیا اس کا رزلٹ سامنے ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن)کے راہنمائوں حاجی یوسف٬حوالدارشیرزمان٬محمدنصیرچغتائی حاجی رسول ریالی٬امیراحمدکیانی٬محمدارشاد٬سیدفرمان شاہ نقوی٬راجہ سلیمان خان٬سردارظفراللہ عباسی٬راجہ نذیرخان سیدطارق گیلانی٬سیدعشرت گیلانی ٬اخترچوہدری٬چوہدری ریاض٬سیدمیرحسن شاہ٬نذیراعوان٬چوہدری محمدحسین ٬ممتازشاہ٬میرحسن ٬چوہدری عزیز٬ممتاز علی کیانی ٬راجہ میاں خان٬راجہ قاصد٬شیخ ندیم ودیگر نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ نمبر پانچ کی عوام کا یہ متفقہ مطالبہ ہے کہ ٹکٹ کشمیرکونسل مرزاآصٖف مغل کا حق ہے ان کے خلاف سازشیں کرنے والے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کرنے والے سیاسی بونے ہیں وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدربخوبی جانتے ہیں کہ کون محنت کرتا رہا اور کون نہیں ۔