مقبوضہ کشمیر‘پیپلز موومنٹ کی بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت

جمعہ 21 اکتوبر 2016 12:07

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی جموںوکشمیر پیپلز موومنٹ نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے اطراف واکناف میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پیپلز موومنٹ کے نائب چیئر مین محمد اقبال اگو نے جموںمیں جاری ایک بیان میں کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتحادی کٹھ حکومت نے نہتے کشمیریوںپر مظالم کے تمام سابقہ ریکارڑ توڑ دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کشتواڑ کے علاقے سکنائی واڑون مڑواہ میں آتشزدگی کے ایک پر اسرار واقعے میںسو کے لگ بھگ مکانات خاکستر ہو گئے ۔ انہوںنے کہا کہ یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ ایک منظم کارستانی لگتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کے اس حولناک واقعے کے ہزاروں متاثرین اس وقت کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ محمد اقبال اگو نے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور متاثرین کو فوری طور پر معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے صاحب ثروت افراد سے بھی اپیل کی کہ وہ متاثرین کی دل کھول کرامداد کریں۔ انہوں نے فریڈم موومنٹ کے مولوی عبدالقیوم متو سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ محمد اقبال اگو نے بھارت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال کو تسلیم کر کے نہتے کشمیریوں کا قتل عام بند اور تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :