پی ڈی پی کی کٹھ پتلی انتظامیہ کشمیریوں کو 1990کی یاد دلارہی ہے‘یاسین ملک
کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے سرکاری ملازمین اور کشمیری طلباء کے خلاف انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیں
جمعہ 21 اکتوبر 2016 12:07
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ کٹھ پتلی انتظامیہ اقتدار کے ساتھ چمٹے رہنے کیلئے سرکاری ملازمین اور معصوم طلباء و طالبات کے مستقبل اور زندگیوں کے ساتھ کھیل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ طاقت کے نشے میں چور اور تکبر و نخوت زدہ ان حکمرانوںکی ڈھٹائی اور کشمیر دشمنی کا یہ حال ہے کہ یہ لوگ سب ٹھیک ٹھاک ہے کی سیاست کھیلنے کیلئے معصوم طلباء و طالبات کے جذبات٬ انکی زندگیوں اور ان کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے میں بھی کسی قسم کا عار نہیں سمجھتے۔
انہوں نے کہا کہ اپنااقتدار برقراررکھنے کیلئے یہ لوگ اپنے ناگپوری آقائوں کی ایماء پر کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ کرچکے ہیں اور کشمیریوں پر مظالم ڈھانا اور انہیں بھارت کی غلامی سے نجات کیلئے آواز بلند کرنے کی سزا دینا ان کا مشغلہ بن چکاہے۔محمد یاسین ملک نے عالمی برادری٬ اقوام متحدہ ٬ اوآئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سو دنوں میں کشمیر میں سوسے زائد افرادکو شہید 19ہزار سے زائد کو زخمی ہیں اورکئی سو افراد بینائی سے محروم ہو گئے ہیں جبکہ ب سرکاری ملازمین اور طلباء کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.