افغان لڑکی کوشناختی کارڈ جاری کرنے پر نادرا افسران کیخلاف مقدمہ درج

گرفتاری کے لیے چھاپے شروع

جمعہ 21 اکتوبر 2016 12:01

افغان لڑکی کوشناختی کارڈ جاری کرنے پر نادرا افسران کیخلاف مقدمہ درج

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے سبز آنکھوں کی وجہ سے شہرت پانے والی افغان لڑکی شربت گلہ کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کے الزام میں نادرا کے سابق تین افسروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق افغان لڑکی شربت گلہ کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث نادرا کے سابق تین افسر ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائرکٹرز ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق تینوں افسر ان پلوشہ آفریدی ٬ محسن احسان اور عماد خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور وہ اس وقت روپوش ہیں تاہم ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :