حکومت کا بجلی کی قیمت میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 76 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان٬حتمی منظوری 27 اکتوبر کو نیپرا اجلاس میں دی جائے گی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 12:01

حکومت کا بجلی کی قیمت میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ

اسلام آٓباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا۔ حتمی منظوری 27 اکتوبر کو نیپرا کے اجلاس میں دی جائے گی۔ مہنگائی کے مارے عوام ہو جائیں خوش٬ حکومت ہوئی مہربان٬ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 76 پیسے فی یونٹ کمی کا امکانہے بجلی کی قیمت میں کمی ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بھیجی گئی درخواست کی سماعت نیپرا 27 اکتوبر کو کرے گا۔ جس میں بجلی سستی کرنے کی حتمی منظوری دی جائے گی۔ دوسری جانب نیپرا نے جولائی اور اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 38 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق 50 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا۔ ۔

متعلقہ عنوان :