سعودی شہریوں اور ملکی سرحدوں کا دفاع ہمارا حق ہی:سعودی وزیرخارجہ

ْ یمن میں جنگ بندی کے باوجود حوثی ملیشیااس کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہے ہیں ٬ عادل الجبیر

جمعہ 21 اکتوبر 2016 11:54

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ریاست کے باشندوں اور ملک کی سرحدوں کا دشمن کی جانب سے حملوں سے دفاع ہمارا حق ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الجبیر نے کہا کہ یمن میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود حوثی ملیشیا جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ یمن میں تین روزہ جنگ بندی کامیاب رہے گی اور حوثی باغی بھی جنگ بندی کی پابندی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب جنگ بندی کی شرائط پرعمل درآمد کررہاہے۔ یمنی باغیوں کو بھی حملے روکنا ہوں گے۔جان کیری نے حوثی باغیوں پر زور دیا کہ وہ ریاستی تنصیبات پراپنا قبضہ ختم کرتے ہوئے میزائل شہروں سے باہر نکالے۔ دونوں وزرائ خارجہ کے درمیان امریکا کے متنازع دہشت گردی قانون ’’جاسٹا‘‘ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔

متعلقہ عنوان :