شوبز میں آج جس مقام پر ہوں وہ محنت اور لگن کا نتیجہ ہے٬ فیصل قریشی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 11:48

شوبز میں آج جس مقام پر ہوں وہ محنت اور لگن کا نتیجہ ہے٬ فیصل قریشی
لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ کامیابی ملتی ہے تو خدا کا شکر ادا کرتا ہوں جبکہ ناکامی پر پریشان نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

ٹی وی کے نامور اداکار فیصل قریشی نے کہاکہ شوبز میں آج جس مقام پر ہوںوہ سخت محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ اس نے آج مجھے سب کچھ دے دیا ہے۔انہوں نے نئے فنکاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ٹیلنٹ شوبز کا مستقبل ہے٬انہیں ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے معیار کی بہتری کیلئے جدوجہدکرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :