ہدایت کارہ سنگیتا کی فلم ’’ تم ہی تو ہو ‘‘ کی نمائش دسمبر میں ہوگی

آئندہ دو تین ماہ کے اندر پاکستان فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہو جائینگے٬ سنگیتا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 11:48

ہدایت کارہ سنگیتا کی فلم ’’ تم ہی تو ہو ‘‘ کی نمائش دسمبر میں ہوگی
لاہور۔21 اکتوبر(اے پی پی ہدایت کارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ آئندہ دو تین ماہ کے اندر پاکستان فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہو جائینگے٬ نئی آنے والی پاکستانی فلمیں معیاری ہونے کے سبب عوام کو متوجہ کرینگی۔

(جاری ہے)

سنگیتا نے بتایا کہ ان کی نئی اردو فلم ’’ تم ہی تو ہو ‘‘ کی نمائش دسمبر میں ہوگی۔ فلم کی پوسٹ پروڈکشن اور دیگر شعبوں پر ان دنوں تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب پاکستانی فلمیں ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس لئے ہمارے فلم سازوں کو اب بہتر فلمیں بنانے میں کردار ادا کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :