بھارتی فوج کی ورکنگ باﺅنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اکتوبر 2016 11:27

بھارتی فوج کی ورکنگ باﺅنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ ۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اکتوبر 2016ء) : لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ اور بھارت کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شکر گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاکہ بھارتی فوج نے ورکنگ باﺅنڈری کے شمال پر چک امرو کو نشانہ بنایا، فائرنگ کا تبادلہ صبح نو سے ساڑھے نو بجے تک جاری رہا ، پنجاب رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔