دمام: آرامکو کی ایک سائٹ پر لگنے والی آگ میں متعدد ملازمین شدید زخمی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:42

دمام: آرامکو کی ایک سائٹ پر لگنے والی آگ میں متعدد ملازمین شدید زخمی

دمام:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21اکتوبر 2016ء) : سعودی دارلحکومت ریاض میں واقع آرامکو کی ایک سائٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ جس کی لپیٹ میں آکر متعدد ملازمین شدید زخمی ہوگئے ۔ سعودی آرامکو رسپانس ٹیم نے سول ڈیفنس کے ساتھ مل سائٹ میں لگنے والی آگ پر قاوبو پایا۔

(جاری ہے)

سعودی آرامکو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ” ہمیں دکھ ہے کہ ہمار ے متعدد ملازمین ریاض سائٹ پر لگنے والی آگ میں زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم اب آگ مکمل کنٹرول میں ہے“۔ آرامکو کمپنی کی انتظامیہ نے زخمی ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی مگر مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تقریباََ17غیر ملکی ملازمین زخمی ہوئے ہیں۔ان زخمیوں میں سے تین ملازمین کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیاہے ۔ جہاں ان کی حالت تسلی بخش نہیں ہے ۔