جدہ: وزارتِ عمل کا سعودائزیشن میں کار ڈیلراینڈ رینٹل سروس کو شامل کرنے کے لیے اقدامات جاری

جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:42

جدہ: وزارتِ عمل کا سعودائزیشن میں کار ڈیلراینڈ رینٹل سروس کو شامل کرنے ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21اکتوبر 2016ء): موبائل فون شعبے میں سعودائزیشن کے نفاذ کے لیئے کوششیں کی جار ہیں۔ موبائل فون کے شعبے میں سختی سے عملدرآمد کروانے کے ساتھ ساتھ وزارتِ عمل نے سعودائزیشن پالیسی کو کارڈیلر اینڈ رینٹل سروس میں بھی لاگو کرنے کی کوششیں تیز کر دیں ہیں۔

(جاری ہے)

کار ڈیلر اور رینٹل سروس کے لیئے وزارتِ عمل نے اپنی کوششوں کو عملی جامہ پہنانے کی مسلسل اقدامات کیئے جارہے ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق کار ڈیلر اور رینٹل سروس کے شعبے سے غیر ملکی ملازمین کو نکال کر صرف سعودی شہریوں کو ملازمت کے مواقعے فراہم کرنے کے لیئے تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کار ڈیلر اور رینٹل سروس کے بعد سبزی منڈیوں اور زیوارات کی دوکانوں پر سعودی شہریوں کو ملازمتیں فراہم کرانا وزارتِ عمل کا اگلے احداف میں شامل ہے۔