کویت سٹی :والدین نے نا خلف بیٹے کا قتل کر دیا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:11

کویت سٹی :والدین نے نا خلف بیٹے کا قتل کر دیا

کویت سٹی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21 اکتوبر 2016ء) : گزشتہ روز کویتی پولیس اسٹیشن میں کویت شہری نے رپورٹ بتایا کہ اس کا بیٹا قدرتی طور وفات پا گیاہے ۔ جب کہ اس کی میّت مقامی ہسپتال میں پڑی ہے ۔ پولیس حکام نے مذکورہ ہسپتال انتظامیہ سے ان کے بیٹے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ لڑکے کی موت قدرتی نہیں بلکہ اسے جان بوجھ کر قتل کیا گیاہے ۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ اس کا باپ جب اپنے بیٹے کو ہسپتال لایا تو وہ تقریباََگھنٹوں پہلے ہی مر چکاتھا۔ پولیس نے جب اس بارے میں والدین سے تحقیقات کیں تو سچ سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

والد کا کہناتھا کہ وہ اکثر اپنے بہن بھائیوں سے لڑتا رہتاتھا ۔خاص طور پر اپنے ایک معذور بھائی کو بھی مارتا تھا۔ گزشتہ روز چھ ماہ کے بھائی کو بھی اس نے مارا تھا۔

گزشتہ دنوں انہوں نے اسے ایک کمرے میں بھی بند کر دیاتھا۔ جس کی وجہ سے وہ بہت غصے میں تھا۔اس دن کے بعد اس نے کھانا پینا بھی چھوڑ دیاتھا۔گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے بیٹے کو کمرے میں کھول دیا تھا اور وہ اپنے بھائیوں کے کمرے میں جا کر سو گیا ۔ لیکن پھر وہ اٹھا نہیں ۔ مار کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی ۔ ہم نے بڑی کوشش کی کہ اس کو بچا لیا جائے مگر سب کوششیں بے کار ثابت ہوئیں۔