دبئی: السعادہ پارک کلب نے ورزش کے ساتھ بجلی پید ا کرنے کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھانا شروع کردیا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:05

دبئی: السعادہ پارک کلب نے ورزش کے ساتھ بجلی پید ا کرنے کی سہولت سے بھی ..

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21اکتوبر 2016ء) : دبئی کے السعادہ لیڈیز کلب کی انتظامیہ نے ورزش کے لیے ایسی مشینیں نصب کر دیں ہیں جن کے ذریعے نہ صرف خواتین ورزش کر سکتی ہیں بلکہ ان کی مدد سے بجلی بھی پید ا کی جاسکتی ہے ۔ یہ مشینیں کائینیٹک انرجی کو بجلی میں تبدیل کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

جمیرہ میں واقع السعادہ لیڈیز کلب کی انتظامیہ کا کہناہے کہ اس پارک میں روزانہ متعددخواتین ورزش کے لیے آتی ہیں ۔

پارک انتظامیہ نے دبئی الیکٹر ک سپلائی کارپوریشن ( دیوا) کے اشتراک سے اس منصوبے پر عمل شروع کیاہے ۔ پارک میں تین زون بنائے گئے ہیں۔ جس میں انرجی زون، ایجوکیشنل زون ، اور فن زون شامل ہے ۔ آٹھ مشینوں سے ایک گھنٹے میں 800واٹس بجلی پیدا ہوتی ہے ۔ پیدا ہونے والی بجلی کو واٹر کولر ، موبائل چارجر اور پارک کی لائیٹیں چلانے کے لیے سٹور کیا جاتاہے۔