دبئی:لڑکی کو غلطی سے لڑکوں کا ویزا جاری ہو گیا، غیر ملکی والدین پریشان

جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:05

دبئی:لڑکی کو غلطی سے لڑکوں کا ویزا جاری ہو گیا، غیر ملکی والدین پریشان

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21اکتوبر 2016ء) : ہندوستانی فیملی کو غلط ویزا جاری ہونے پر ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی بیٹی کا ویزا چیک کروائیں جس کے پاسپورٹ پر غلطی سے لڑکوں کاویزا جاری کیاگیاہے ۔ہندوستانی شہری نے کہا کہ اس نے اپنی چار سالہ بیٹی کے ویزے کی تجدید کروانی تھی۔تاہم جب اسے پاسپورٹ ملا تو اس کو یہ دیکھ کر بہت حیرت ہوئی کہ ویزے پر جو مہر لگی ہے وہ کسی اور کی ہے ۔

(جاری ہے)

میں نے پاسپورٹ کو غور سے پڑھا تو پتہ چلا کہ اس پر اس کی بیٹی کی بجائے کسی لڑکے کا ویزا لگا تھا۔ ہندوستانی شہری نے مزید بتایا کہ اس کی بیٹی رومانہ کے پاسپورٹ پر کسی ہندوستانی شہری کا ویزا لگایا گیا تھا۔ ہندوستانی شہری نے جب جنرل ڈائریکٹوریٹ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ پاسپورٹ واپس بھیج دیں اس کی تصیح کر کے رومانہ کا ویزا جاری کردیں گے۔ ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان کا کہناتھا کہ اگر کسی کے بھی ویز ے میں مسلہ آئے تو وہ ٹھیک ہو سکتاہے ۔ ترجمان کا مزید کہناتھا کہ شہریوں کو چاہیئے کہ جس وقت ویزا لگا پاسپورٹ موصول ہو اس کو اچھی طرح پڑھ لیں تاکہ بروقت ٹھیک کیا جا سکے ۔