اگر شاہی خاندان کا کوئی فرد کچھ غلط کرے تو کسی بھی عام شہری کو اس کیخلاف قانونی کاروائی کا مکمل حق حاصل ہے: سعودی فرمانروا شاہ سلمان

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 اکتوبر 2016 00:51

اگر شاہی خاندان کا کوئی فرد کچھ غلط کرے تو کسی بھی عام شہری کو اس کیخلاف ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2016ء) سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ اگر شاہی خاندان کا کوئی فرد کچھ غلط کرے تو کسی بھی عام شہری کو اس کیخلاف قانونی کاروائی کا مکمل حق حاصل ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی شاہی خاندان کے نوجوان کو 2 روز قبل سزائے موت دیے جانے کے بعد سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا ایک اہم بیان سامنے آیا ہے۔ شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ مملکت میں قانون سب کیلئے ایک ہے۔ اگر شاہی خاندان کا کوئی فرد کچھ غلط کرتا ہے تو ایسی صورتحال میں کسی بھی عام شہری کو اس کیخلاف قانونی کاروائی کا مکمل حق حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :