کشمیری نوجوان مظفر وانی کی شہادت سے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے ٬ بھارت اپنی آٹھ لاکھ سے زائد فوج مقبوضہ کشمیر میں رکھنے کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے ٬مظفر وانی شہید کے جنازے میں لاکھوں افراد نے شرکت کرکے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کیا

وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر کاکوئٹہ میں مدرٹریسا میموریل سوشل سوسائٹی کے زیر اہتمام سیمینارسے خطاب

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:48

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت وبلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہبائیس سالہ کشمیری نوجوان مظفر وانی کی شہادت سے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جبکہ بھارت اپنی 8 لاکھ سے زیادہ فوج مقبوضہ کشمیر میں رکھنے کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے اور مظفر وانی شہید کے جنازے میں لاکھوں افراد نے شرکت کرکے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔

بھارتی فوج کے ظلم وجبر سے 8جولائی 2016 سے لے کر20 اکتوبر 2016 تک مقبوضہ کشمیر میں پندرہ ہزار بے گناہ کشمیری زخمی اور دو سوسے زائد شہید ہوچکے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں مدرٹریسا میموریل سوشل سوسائٹی کے زیر اہتمام’’ کشمیر ہماری جان ‘‘کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد طاہر برجیس نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور دہشت گردی کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے بائیس اراکین قومی اسمبلی پر مشتمل وفود مختلف ممالک بھجوائے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کشمیریوں کا مقدمہ بہادری اورجرات کے ساتھ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان پیار اور محبت کرنے والوں کی سرزمین ہے اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو بلوچستان سے خصوصی محبت کرتے تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام زیارت میں گزارے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا مگر بھارت یاد رکھے کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لئے وجود میں آیا ہے۔ سیمینار سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی خلیل جارج٬ سابق گورنر بلوچستان سید فضل آغا٬ ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ٬ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی اور دیگر رہنما$ں نے بھی خطاب کیا۔