30اکتوبر کو پارٹی کی جانب سے پنجگور میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جائے گا ٬بلوچستان نیشنل پارٹی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق 30اکتوبر کو پارٹی کی جانب سے پنجگور میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس سے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل سمیت مرکزی قائدین خطاب کرینگے یہ جلسہ عام بلوچستان کی سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اعلامیہ میں بلوچ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پارٹی جلسہ کو کامیاب بنا کر قوم دوستی ‘ وطن دوست کا ثبوت دیں دریں اثناء پارٹی اعلامیہ کے مطابق ہرنائی کے سینئر ممبر عزیز مری جنہیں 3ماہ کیلئے معطل کیا گیا تھا مدت پوری ہونے پر انہیں دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :