آئیسکو ریجن سے مزید 20 بجلی چور پکڑلئے گئے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) ریجن مزید 20 چور پکڑے گئے۔ آئیسکو ذرائع کے مطابق راولپنڈی سرکل کے علاقے قائداعظم کالونی سے تین٬ اڈیالہ سے پانچ٬ کورنگ سے ایک٬ اٹک سرکل کے علاقے اٹک سٹی اور شادی خان سے ایک ایک٬ جہلم سرکل کے علاقے سنگھوئی اور جہلم رورل سے دودو٬ دینہ I-٬ دینہ سٹی اور ڈومیلی سے ایک ایک جبکہ چکوال سر کل کے علاقے کلر کہار اور چو آ سیدن شاہ سے ایک ایک بجلی چور بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

واضح رہے کہ پکڑے جانے والے بجلی چور مین لائن سے ڈائریکٹ(کنڈا سسٹم) کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث تھے ۔ بجلی چوروں کے خلاف نئے قانون کے تحت متعلقہ تھانوں میں قانونی کارروائی کے لئے درخواستیںدے دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

آئیسکو نے اپنے معزز صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی فریضہ سمجھتے ہوئے بجلی چوری کی اطلاع آئیسکو کی نئی ایس ایم ایس سروس روشنی8398 یا آئیسکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیںاورواضح رہے کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی روشنی 8398 ایس ایم سروس اور ہیلپ لائن 118 ریجن کے پانچوں سرکلزبشمول اسلام آباد٬ راولپنڈی٬ چکوال٬ جہلم اور اٹک میں مثالی انداز میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے ان سر وسز کو صارفین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی حا صل ہورہی ہے۔

صارفین آئیسکو کی ان سر وسز پر بجلی چوری کی اطلاع٬ بجلی بل کی وصولی میں تاخیر٬زائد بلنگ اور لو وولیٹج کی شکایات کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ شیڈول٬ ٹیرف میں تبدیلی اور کنکشن کے متعلق معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :