اسٹیٹ بینک کہیں منتقل نہیں کیا جا رہا ہے٬ ڈپٹی گورنر مرکزی بینک سعید احمد

دوسری سالانہ ایزی پیسہ موبائل کامرس٬ ای بینکنگ کانفرنس و نمائش کا انعقاد

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:36

اسٹیٹ بینک کہیں منتقل نہیں کیا جا رہا ہے٬ ڈپٹی گورنر مرکزی بینک سعید ..

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنرسعید احمد نے کہا ہے کہ موبائل بینکنگ٬ اس شعبے کی ڈرائیونگ فورس ہے٬ اس شعبے میں کاروباری رجحان بڑھ رہا ہے جو بینکنگ کے فروغ میں بھی بہت مددگار ثابت ہورہا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو مقامی ہوٹل میں دی پروفیشنلز نیٹ ورک (ٹی پی این) کے تحت دوسری سالانہ ایزی پیسہ موبائل کامرس٬ ای بینکنگ کانفرنس و نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔

سعید احمد نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے معاون ہوتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک سعید احمد نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کہیں منتقل نہیں کیا جا رہا ہے٬ یہ قائد کے شہر میں ہی رہے گا٬ صرف کچھ سروسز منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ملکی ذخائر اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسلامک بینکنگ کا مستقبل بہت روشن ہے٬ مغرب نے بھی اب اس نظام کو تسلیم کر لیا ہے۔ ممبر فنانس پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) طارق سلمان نے کہا کہ پاکستان میں موبائل ٹیکنالوجی کا بینکنگ کے شعبے میں بڑھتا ہوا استعمال خوش آئند ہے۔ ٹی پی این کے بانی و سی ای او محمود ترین نے اپنے خطاب میں بتایاکہ یہ ایونٹ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی ای) کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے جس میںموبائل اور ای بینکنگ کے شعبے میں دنیا بھر میں ہونے والی جدید پیش رفت٬ کاروباری مواقع اور مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

افتتاحی سیشن کے بعد مہمان خصوصی نے شرکاء میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔ سمٹ کے اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈیولپمنٹ فنانس گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید ثمر حسنین تھے۔ کانفرنس کے دیگر مقررین میں پلینیٹ این گروپ کے بانی و کوچ ندیم حسین٬ آئی بی ایم پاکستان و افغانستان کے کنٹری جنرل منیجر غضنفر علی٬ ورچوئل ریمیٹنس گیٹ وے کے سی ای او محمد ابرار امین٬ جعفر بزنس سسٹمزکے سی ای او وقارالاسلام٬ ٹرینڈز اینڈ ٹرانسفارمیشن کنسلٹنٹ جی ایس ایم اے صوفیا حسنین٬ گیمالٹو یو اے ای سالوشنز اکاؤنٹ منیجر ای بینکنگ اینڈ ای کامرس الحمود بلال٬ ہمایوں بشیر٬ امن سینٹر فار انٹرپرئینیل ڈویلپمنٹ آئی بی اے کے پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد قریشی٬ ویوٹیک کے ہیڈ آف اسٹرٹیجی اینڈ نیو وینچرز محمود مرزا٬ مائیکروسافٹ کے کنٹری منیجر پاکستان ندیم اے ملک٬ سی ای او ڈیجیٹل برانچ ٹرانسفارمیشن ویوٹیک گروپ نوفل جے اعوان٬ ٹی سی ایس ای کام پرائیویٹ لمیٹڈ کے سربراہ ایڈم داؤد اور دیگر شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :