سینٹ کی کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے مسائل سے متعلق فنکشنل کمیٹی کا اجلاس (آج) ہو گا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) سینٹ کی کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے مسائل سے متعلق فنکشنل کمیٹی کا اجلاس (آج) جمعہ کو ہو گا۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محمد عثمان خان کاکڑ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کے حکام کمیٹی کو کم ترقی یافتہ علاقوں اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے بریفنگ دیں گے۔