سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس٬ پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین اور بیوائوں کوپنشن کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس جمعرات کو کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید کے زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر شاہی سید نے پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین اوربیوائوں کوپنشن کی ادائیگی یقینی بنانے اور ٹی آئی پی ہری پور کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی ہدایت کردی۔

چیئرمین کمیٹی نے نوجوانوں کے علم میں اضافے ٬جدید سائنسی علوم سے آگاہی اور وزارت آئی ٹی ٬پی ٹی اے اور متعلقہ اداروں کی طرف سے ایجادات اور تحقیق کو عام کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ نے اجلاس میں آئی سی ٹی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فنڈز کے معاشی اور سماجی ترقی میں کردار کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 0.5فیصد موبائل کمپنیاں سالانہ فنڈنگ کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

صحت٬زراعت ٬تعلیم کے حوالے سے خدمات سر انجام دی جا رہی ہیں۔با خبر کسان کے نام سے پروگرام کا آغاز ہو اہے ۔ آئی سی ٹی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فنڈز کی مدد سے با صلاحیت نوجوانوں نے گیس کی بچت کا گیزر پر لگانے کا آلہ ٬بجلی چوری اور لائن لاسزروکنے٬معدنی اور کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والوں کی حفاظت سے آگاہی کے آلہ جات بھی بنائے گئے ہیں۔

ریسرچ کلچر میں اضافہ ٬تجارتی مقصد بنیادی منصوبے ہیں۔اسلام آباد میں این آئی ٹی بی میں ریسرچ سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔پسماندہ علاقوں کے کالجوں سے فارغ التحصیل قابل طالب علموں کو داخلہ ٹیسٹ کی تربیت کے علاوہ اساتذہ کو بھی تربیت دی گئی ہے۔بگ ڈیٹا یونیورسٹی پروگرام میں آٹھ کورسز کروائے جا رہے ہیں۔تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے خود روزگار پروگراموں کیلئی4 کروڑ سالانہ کے 108منصوبوں میں سے 52مکمل ہو چکے ہیں ۔

سینیٹر تاج آفریدی نے کہا کہ نئی ایجادات اور طلباء کو دی گئی سہولیات عوام تک پہنچانے کا بندو بست کیا جائے ای فائلنگ کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ ای فائلنگ پر تیزی سے کام شروع ہے ۔ اجلاس میں سینیٹرز شبلی فراز٬تاج محمد آفریدی ٬عبد الرحمان ملک٬مفتی عبد الستار٬نسیمہ احسان ٬گیان چند ٬ کے علاوہ وزارت کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :