حکومت کی بہتر پالیسیوں اور مؤثر اقدامات کے باعث دہشت گردی کی لعنت اور توانائی کی قلت میں کمی ہوئی ہے٬ مرتضیٰ جاوید عباسی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی بہتر پالیسیوں اور مؤثر اقدامات کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کی لعنت اور توانائی کی قلت میں کمی ہوئی ہے جس سے سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے٬ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک سے دہشت گردی٬ بے روزگاری٬ غربت٬ ناخواندگی اور اندھیروں کے خاتمہ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو بہارہ کہو میں فرنیچر ہائوس کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قائم مقام سپیکر نے کہا کہ ملک کی تعمیر و تر قی میں تجارتی برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تجارتی برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے بجلی کی پیداوار کے کئی منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے 2018ء تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہو جائے گا۔ اس موقع پر انہیں بہارہ کہو میں تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ قائم مقام سپیکر نے بہارہ کہو کی تجارتی برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :